بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا: "ہم اسرائیل کے خاتمے تک پہنچ چکے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹائٹینک (Titanic) جہاز کے آخری لمحات؛ اور "تخت و تاج" کا موسم سرما، جو ہمیں درپیش ہے۔"
دوسرا حصہ:
• جو پیغام جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر جاری کیا، وہ اس چیز کا مظہر ہے جو آنے والی ہے۔
وینس نے انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی چار وجوہات گنوائیں؛ وہ وجوہات جو اس کے بقول رائے شماری کے ایک ماہر نے پیش کی تھیں:
1۔ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنا،
2۔ زندگی کے اخراجات اور مہنگائی پر توجہ دینا،
3۔ امریکہ کو ترجیح دینا اور
4۔ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کی شکل اور نوعیت کو تبدیل کرنا۔
• دوسرے الفاظ میں، جے ڈی وینس ان چار عوامل میں سے تین، ـ یعنی "ایران کے ساتھ جنگ"، اس کے "معاشی اثرات، (مہنگائی اور افراط زر)" اور "اسرائیل اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلق"، ـ کو اسرائیل سے جوڑتا ہے اور بلاواسطہ طور پر انتخابات کے نتائج کی ذمہ داری براہ راست اسرائیل پر ڈال رہا ہے۔
• یاد رہے کہ یہ باتیں کون بیان کر رہا ہے۔ وینس صرف امریکی نائب صدر اور حکومت کی بااثر شخصیات میں سے ایک نہیں بلکہ وہ ریپبلکن پارٹی کے بااثر ارکان میں سے بھی ایک ہے؛ وہ پارٹی جو بظاہر اسرائیل کی سب سے کٹر سیاسی حلیف سمجھی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، وینس وہ شخص ہے جو اگلے صدارتی انتخابات میں اس پارٹی کا امیدوار بننے کے سپنے دیکھ رہا ہے۔
• انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست، اسرائیل کے لئے یہ ایک تباہ کن شکست اور المناک پسپائی سمجھی جاتی ہے۔ اسرائیل، جس نے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کھو دی تھی، اور اس پارٹی کے امیدوار اس موضوع پر مقابلہ کر رہے تھے کہ اسرائیل کی زیادہ شدید مذمت کون کرتا ہے۔ یعنی یہ کہ اب صہیونی رجیم کا سامنا ایسی ریپبلکن پارٹی سے ہے جو خود بھی اسرائیل سے منہ موڑ رہی ہے۔
• اس شرمناک شکست ـ بالخصوص اس کے خطرناک اور تشویشناک پہلوؤں ـ کے بارے میں، متعدد کتابیں لکھی جائیں گی۔ ان کتابوں میں اسرائیل کے اس فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا کہ اس نے امریکہ کی "دونوں بڑی جماعتوں کی حمایت" حاصل کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی ترک کر کے اسے "ریپبلکن پارٹی کی کھلی حمایت" کی پالیسی اختیار کی؛ ایسی حکمت عملی جس کا نتیجہ اب بالکل الٹا نکلا ہے اور اسرائیل کو اس کے تباہ کن اور المناک نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: علی رضا ہاشم زادگان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ